والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی عیدالاضحی پر خصوصی صفائی مہم

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی عیدالاضحی پر خصوصی صفائی مہم

لاہور(آن لائن)والٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی اور آلائشوں سے پاک ماحول یقینی بنانے کیلئے خصوصی صفائی مہم کو مزید تیز کر دیا ہے۔

سی ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ عثمان عارف کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ مین شاہراہوں، گنجان آباد علاقوں اور گلی محلوں میں آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں