چمن ٹرین دھماکا بھارتی ایجنٹوں کی دہشت گردی :جماعت اہلحدیث
لاہور (سیاسی نمائندہ) چمن ٹرین دھماکا بھارتی ایجنٹوں کی دہشت گردی ہے را اور افغان گٹھ جوڑ بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔۔۔
پوری قوم کو دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا، یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، پروفیسر عبد المجید، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد، مولانا حافظ امجد اقبال گھمن، قاری محمد فیاض اور دیگر علمائے کرام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔انہوں نے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔