9لاکھ کی ڈکیتی کی جھوٹی کال، ملازم ساتھی سمیت گرفتار

 9لاکھ کی ڈکیتی کی جھوٹی کال، ملازم ساتھی سمیت گرفتار

مالک نے ملزم کو بینک سے چیک کیش کرانے بھیجا، ملزم لٹنے کی کال چلادی

 لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے میں 9 لاکھ روپے کی مبینہ روڈ رابری کی 15 پر کی گئی کال کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کال کرنے والے ملازم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ،ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزم عثمان نے اپنے دوست عمر کے ساتھ مل کر 9 لاکھ روپے خورد برد کرنے کے لیے جعلی روڈ رابری کا ڈرامہ رچایا۔ ملزم ایک کمپنی میں ملازم تھا اور کمپنی مالک حمزہ سہیل نے اسے بینک سے 9 لاکھ روپے کا چیک کیش کرانے کے لیے بھیجا تھا ،رقم حاصل کرنے کے بعد ملزم نے منصوبہ بندی کے تحت خود کو لوٹنے کی جھوٹی اطلاع دی، تاہم دوران تفتیش وہ زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا اور سچ کا اعتراف کرلیا جس پر پولیس نے ملزمان عثمان اور عمر کے خلاف جھوٹی رابری کال کرنے پر مقدمہ درج کر لیا، دوسری جانب متاثرہ شہری حمزہ سہیل نے رقم واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں