بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے : انجمن تاجران

بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسعت  دی جائے : انجمن تاجران

لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود معیشت کو استحکام دینے کے لیے قابل قدر اقدامات کیے ہیں۔۔۔

پائیدار معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کو بجٹ دستاویز کا حصہ بنایا جائے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تاجری برادری کو ریلیف دینے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے ۔ انہوں نے تجویز دی کہ نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں