لیڈی ایچیسن ہسپتال :دیہاڑی پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے احکامات

لیڈی ایچیسن ہسپتال :دیہاڑی پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے احکامات

لوکم ڈاکٹرز کو اصل اسناد اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب حکومت نے لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور کیلئے لوکم یعنی دیہاڑی پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فاطمہ اسماعیل اور ندا مسعود کو بطور میڈیکل آفیسر/وومن میڈیکل آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔ لوکم ہائرنگ ایکٹ 2025 کے تحت ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تعینات ڈاکٹرز کو فوری طور پر متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت، لوکم ڈاکٹرز کو اصل اسناد اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا حکم فی شفٹ 8 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا ،روزانہ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی انجام دینا لازمی حاضری ڈیجیٹل ایپ یا الیکٹرانک نظام کے ذریعے لگانا ہوگی لوکم بنیادوں پر بھرتی مستقل ملازمت کا حق نہیں دے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں 10 ہزار سے زائد ڈاکٹرز بیروزگار ہیں جبکہ ہر سال تقریباً 3 سے 4 ہزار ڈاکٹرز بیرون ملک ملازمت کیلئے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب لوکم ڈاکٹرز کی تنخواہ ریگولر ڈاکٹرز سے تقریباً ڈبل بنتی ہے ۔ صوبائی وزیر صحت سپیشلائزڈ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کیلئے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں