سیوریج تبدیلی اور ترقیاتی منصوبے مون سون سے قبل مکمل کر نے کا حکم
لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے کے مختلف شہروں میں سیوریج تبدیلی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے افسران اور کنٹریکٹرز کو متحرک کر دیا ہے ۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے 15 اضلاع میں ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ سست روی کا مظاہرہ کرنے والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ بھی کیا جا سکتا ہے ۔اجلاس کے دوران نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن سے قبل ترقیاتی کام ہر صورت مکمل کیے جائیں ۔