شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ڈی ایس پی کا بیٹا گرفتار

شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں  دینے پر ڈی ایس پی کا بیٹا گرفتار

لاہور (آن لائن)پولیس نے ڈی ایس پی اظہر نوید کے بیٹے نائل اظہر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو صبح سویرے علی پارک کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نائل اظہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے جو حاجی محمد شفیق کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق لین دین کے تنازع پر ڈی ایس پی اظہر نوید خان کی جانب سے مبینہ طور پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں جبکہ ان کے بیٹے نائل خان پر واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں