پرانی انارکلی :65سالہ شخص پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) پرانی انارکلی کے علاقے میں 65 سالہ شخص پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق پرانی انارکلی کے علاقے نیلا گنبد کے قریب 65 سالہ شہری مردہ حالت میں پایا گیا،ابتدائی معلوم کے مطابق متوفی حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوا ۔جس کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی،متعلقہ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔