یونیورسٹی آف لاہور کا فائیوسٹار ریٹنگ اور ریٹڈ ایکسیلنٹ کااعزاز

یونیورسٹی آف لاہور کا فائیوسٹار ریٹنگ اور ریٹڈ ایکسیلنٹ کااعزاز

یونیورسٹی نے9 شعبوں میں سے7 شعبوں میں فائیو سٹار ریٹنگ حاصل کی

لاہور (سٹاف رپورٹر )یونیورسٹی آف لاہور کو عالمی معیار کے کیو ایس سٹار کی جانب سے مجموعی طور پر فائیو سٹار ریٹنگ اور \\\"ریٹڈ ایکسیلنٹ\\\" کا اعزاز دیا گیا ہے ۔ یہ ہائر ایجوکیشن کے بین الاقوامی تشخیصی برائے کیو ار ایکسلنس نے تیار کیا ہے ۔ 2026 کی یہ سرٹیفکیشن کیو ایس کے صدر برائے ایویلیوایشن اینڈ انسائٹس کے جاری کی گئی تھی۔ یہ اعزاز یونیورسٹی کی کارکردگی کے آزادانہ اور جامع جائزے سے دستیاب ڈیٹا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تجزیے کے بعد دیا گیا۔یونیورسٹی نے نو شعبوں میں سے سات شعبوں میں فائیو سٹار ریٹنگ حاصل کی۔ ان شعبہ جات میں ٹیچنگ ریسرچ فیسلٹی، ایمپلائبلٹی ، میڈیسن، اینوائرمنٹل امپیکٹ ،ڈائیورسٹی ایکویٹی اینڈ انکلوزوٹی شامل تھے جبکہ گلوبل اینگیجمنٹ اور گڈ گورننس میں فور سٹار ریٹنگ حاصل کی۔ اس حوالے سے یہ اہم ہے کہ ’کیو ایس سٹارز‘ کا یہ عالمی نظام کارکردگی کے مختلف اشاریوں کی بنیاد پر جامعات کا جائزہ لیتا ہے اور یہ روایتی عالمی رینکنگز کے مقابلے میں وسیع تر معیار کو بروئے کار لاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں