کامسیٹس یونیورسٹی کا عالمی درجہ بندی میں جامعات میں پہلا مقام
درجہ بندی اساتذہ، محققین، طلبہ، عملے اور فارغ التحصیل افراد کی محنت کا ثمر :ریکٹر
لاہور (سٹاف رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کو مرکز برائے عالمی یونیورسٹی درجہ بندی کی جانب سے جاری کردہ 2026 کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان بھر کی جامعات میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے ۔ اس طرح یونیورسٹی دنیا بھر میں درجہ بند 21,291 اداروں میں سرفہرست تین فیصد میں شامل ہوگئی ،پاکستان کی دیگر نمایاں جامعات میں قائداعظم یونیورسٹی 793 ویں، آغا خان یونیورسٹی 1017 ویں، پنجاب یونیورسٹی 1084 ویں اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی 1092 ویں عالمی مقام پر رہیں۔اس اعزاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہاکہ \\\'\\\'یہ درجہ بندی ہمارے اساتذہ، محققین، طلبہ، عملے اور فارغ التحصیل افراد کی محنت کا ثمر ہے ۔ ہماری نظر آنے والے کل پر ہے ۔ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ تمام شعبوں کے فارغ التحصیل طلبہ وہ صلاحیتیں لے کر نکلیں جو آج کے دور میں ناگزیر ہیں۔ کوڈنگ، کلاؤڈ، تخلیقی صلاحیت، مصنوعی ذہانت کے ساتھ اشتراک، سائبر تحفظ، اور ابلاغ ، یہ چھ بنیادیں وہ ہیں جن پر ہمارے طلبہ ایک بدلتی ہوئی دنیا میں ڈھل کر اپنا کردار ادا کر سکیں گے ۔