چیئرمین واپڈ ا کی مکاؤ کے فورم میں شرکت

چیئرمین واپڈ ا کی مکاؤ  کے فورم میں شرکت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) چیئرمین محمد سعید نے تین رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مکاؤ میں منعقدہ 17 ویں انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم میں شرکت کی۔

تین روزہ فورم چائنا انٹر نیشنل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اورمکاؤ کامرس اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن انسٹیٹیوٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم کا قیام 2010 میں عمل میں لایا گیا تھا، جس کا مقصد حکومتی اور مالیاتی اداروں، انجینئرنگ کمپنیوں، کنسلٹنگ اور مشینری اور آلات بنانے والے اداروں کے مابین تزویراتی سوچ بچار اور باہمی تعاون کے امکانات تلاش کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں