عدالت کا آئی جی پنجاب کو مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم

عدالت کا آئی جی پنجاب کو  مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم

لا ہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں مغوی عمر دراز کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے صغراں بی بی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا، صغراں بی بی نے بیٹے عمر دراز کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے ،عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغوی کی بازیابی کا حکم دیدیا، عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ مغوی بازیاب نہ کرنے پر آئی جی پنجاب ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،شہری عمر دراز کی بازیابی کیس میں ڈی پی او بلال ظفر پیش ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں