ایڈمنسٹریشن کارواں مالی سال 108فیصد ریونیو وصولی کا دعویٰ
پارکنگ کمپنی سے صفر وصولی ،واسا سینی ٹیشن فیس کی مد میں 18 فیصد حاصل
لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے) ایڈمنسٹریشن لاہور نے رواں مالی سال 2025-26 میں 108فیصد ریونیو وصولی کا دعویٰ کر دیا۔ 31مئی تک 17 ارب 26کروڑ روپے کی آمدنی ،ہدف سے 1.29 ارب زائد کا دعویٰ ہے جبکہ دوسری طرف گرانٹس ارئیرز آف اور پینڈنگ لائبلٹیز کی مد میں ابھی تک کوئی رقم موصول نہ ہو سکی۔ لاہور پارکنگ کمپنی سے پارکنگ سٹینڈ فیس کی مد میں صفر وصولی کی ،واسا سینی ٹیشن فیس میں صرف 18 فیصد حاصل ہوا سب آفسز نے 132 فیصد وصولی کر کے ریکارڈ قائم کر نے کا دعویٰ،لاہور کے ڈیفنکٹ زونز نے 31 مئی تک 90فیصد آمدنی حاصل کر لی، 4 ارب 6 کروڑ روپے جمع حاصل کر نے کا دعویٰ ،جنرل بس سٹینڈ کی وصولی 111فیصد رہی، ہدف سے 14 کروڑ 64 لاکھ زائد جمع، پراپرٹی ٹیکس یوآئی پی ٹی میں 101فیصد حصول، 20کروڑ 33 لاکھ اضافی آمدنی، بلدیہ عظمیٰ ہیڈ کوارٹرز کی کل کمی 43 کروڑ 85 لاکھ روپے رہی،ایم سی ایل کے ڈیفنکٹ زونز نے 132 فیصد وصولی کر کے ریکارڈ قائم کر دیا،پراپرٹی ٹیکس ٹرانسفر آف پراپرٹی ٹیکس میں 135فیصد حصول، 2 ارب 94کروڑ اضافی آمدنی، ریگولیشنز انفورسمنٹ فائنز اور سٹاک سیل میں صفر وصولی رہی ، سٹاک سیل نے 240 فیصد وصولی کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔