جی سی یو میں سماجی مسائل کے حل کیلئے ریاضیاتی ماڈلنگ کے مقابلے کا آغاز
لاہور (آن لائن) اعداد و شمار اور ریاضی کے اصولوں کے ذریعے اہم سماجی مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عبدالسلام سکول آف میتھ میٹیکل سائنسز میں دو روزہ قومی ریاضیاتی مقابلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔
بین الاقوامی فنڈ کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ کیلئے ملک بھر سے 2100سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ مقابلے میں شرکت کیلئے طلبا ملک کے مختلف دور دراز علاقوں بشمول سکردو، مانسہرہ، سکھر اور کراچی سے لاہور پہنچے ہیں، جو ملک کی ممتاز جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔