1200کلو سرخ مرچ، 720کلو دھنیا ودیگر ایکسپائراشیا تلف
لاہور (این این آئی)پنجاب فوڈاتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 1200کلو سرخ مرچ، 720کلو دھنیا، 80کلو ہلدی پاؤڈر، 90کلو پکوڑیاں اور ایکسپائر اشیا تلف کر دیں ۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر صحت دشمن مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ، 5فوڈ یونٹس پر چھاپے ، 3یونٹ بند، 2کو ایک لاکھ کے جرمانے عائد کیا گیا ۔ اکبری منڈی میں مصالحہ یونٹ کو سیمپل فیل ہونے پر بند کر دیا، کینال روڈ واقع معروف کیش اینڈ کیری کو بھی قوانین کی خلاف ورزی پر بند کیا، پانی کا سیمپل فیل ہونے پر گڑھی شاہو میں واٹر پلانٹ بند کر دیا گیا۔