بلوچستان ٹیوٹا کے وفد کا ٹیوٹا پنجاب کے سیکرٹریٹ کا دورہ
وفد کو ٹیوٹا پنجاب کے آپریشنز اور وزیراعلیٰ پنجاب انیشی ایٹیوز پر تفصیلی بریف کیا گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر)بلوچستان ٹیوٹا کے چودہ رکنی وفد نے ایم ڈی بلوچستان ٹیوٹا حمود الرحمن کی سربراہی میں ٹیوٹا سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔چیئرمین ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا پنجاب بلوچستان میں ٹیوٹ سیکٹر کی مضبوطی کے لئے بھرپور معاونت کیلئے تیار ہے ۔اسی سلسلے میں ڈی جی آپریشنز عامر عزیز نے ٹیوٹا کے آپریشنز پر وفد کو تفصیلی بریف کیا۔بعد ازاں چیئرمین ٹیوٹا نے وفد کی طرف سے کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے اور انہیں اپنے اہم اقدامات سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ بلوچستان ٹیوٹا کے وفد نے آپریشنز ، مانیٹرنگ ، ڈیمانڈ ڈریون ٹریڈز ، جاب پلیسمنٹ ، پروموشن فریم ورک اور دیگر موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ٹیوٹا پنجاب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز بلوچستان کے وفد کو بریف کرنے کے لیے موجود تھے ،بلوچستان ٹیوٹا کے وفد میں ڈائریکٹر سربلند خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر غزل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سہیل مشتاق ،نازیہ احمد اور میڈیا ایڈوائزر بجار خان سمیت دیگر افسران شریک تھے ۔