پتوکی:شادی نہ ہونے کا رنج 32سالہ شخص کا اقدام خودسوزی

پتوکی:شادی نہ ہونے کا رنج 32سالہ شخص کا اقدام خودسوزی

قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی کے نواح میں شادی نہ ہونے کے رنج پر 32سالہ شخص نے خود کو آگ لگا لی۔

 نواحی علاقے دیو سیال میں مبینہ طور پر شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ ندیم ولد محمد علی نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں وہ 35 سے 40 فیصد جھلس گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کر دیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں