قصور:نوکری کا جھانسا دیکرخاتون سے اجتماعی زیادتی
نشتر کالونی کی (س)کو ملزم ممتاز اور ساتھی ویرانے میں چھوڑگئے ، مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں دو افراد نے نوکری کا جھانسا دیکر نشتر کالونی کی رہائشی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔نشتر کالونی لاہور کی رہائشی 33سالہ (س) بی بی دختر بلال احمد نے پولیس تھانہ مصطفی آباد کو اندراج مقدمہ کیلئے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ملزم ممتاز علی ولد کردار علی نے اسے جھانسا دیا کہ وہ اسے تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ پکی حویلی میں ایک کوٹھی میں اچھی ملازمت پر رکھوا دے گا۔بہکاوے میں آ کر وہ للیانی پہنچی، جہاں ملزم ممتاز علی نے اسے زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور للیانی کے ایک قریبی ویران علاقے میں لے گیا، جہاں پہلے ملزم ممتاز علی اور پھر اسکے نامعلوم ساتھی نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ ملزموں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں وہیں ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔