شاہکوٹ میں کرنٹ لگنے سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق
گلی میں لگے بجلی میٹر کی ننگی تارآہنی لوڈر رکشہ کو چھو گئی،شکیل موقع پر چل بسا
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ کے قصبہ شاہکوٹ میں کرنٹ لگنے سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔شاہکوٹ کی وارڈ نمبر 8 ٹینکی محلہ میں 25 سالہ شکیل احمد جو لوڈر رکشہ چلاتا تھا، اینٹیں اتارنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ گلی میں موجود بجلی کے میٹر کی ننگی تار اس کے رکشے کی آہنی باڈی سے چھو جانے سے کرنٹ رکشے میں منتقل ہوا، جس سے شکیل احمد بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔