سید والا:بھینسیں نہلاتا لڑکا راوی میں ڈوب کر جاں بحق
16سالہ حیدر گہرے پانی چلے جانے سے ڈوبا، لاش نہ مل سکی ، تلاش جاری
سیدوالا، ننکانہ صاحب (نامہ نگار،خبر نگار) ننکانہ کے علاقہ سیدوالا میں دریائے راوی میں بھینسیں نہلاتے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ نواحی گاؤں ہلہ سیداں کا رہائشی 16 سالہ حیدر علی ولد اظہر عباس جو کہ زمیندار صفدر عباس کے ہاں مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے ملازم تھا ،گزشتہ روز بھینسیں نہلانے دریا میں اترا اور گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب کر جان سے گیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکار اور مقامی غوطہ خور ڈوبنے والے لڑکے کی تلاش کیلئے آپریشن کر رہے ہیں ،تا حال لاش نہ مل سکی ۔