مریم نواز، شہباز شریف نے عوام کے دل جیت لئے :احسن رضا

مریم نواز، شہباز شریف نے عوام کے دل جیت لئے :احسن رضا

موجودہ حکومتی اتحاد ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال رہا ہے :ممبر صوبائی اسمبلی

الہ آباد(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ممبر صوبائی اسمبلی چودھری احسن رضا خاں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے بہترین کارکردگی سے عوام کے دل جیت لئے ہیں، انہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ۔پارٹی قیادت کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے جس کی خاطر تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، موجودہ حکومتی اتحاد ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال رہا ہے ، اس عمل میں ن لیگ کے ورکرز اور عوام حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کندھوں پر پنجاب سے مہنگائی ،بیروزگاری کا خاتمہ اور پارٹی کو پنجاب میں مزید متحرک کرنے کی ذمہ داری ہے جسے وہ بخوبی انجام دے رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں