ترکش لینگویج پروگرام شروع کرنے کیلئے عملی اقدامات

ترکش لینگویج پروگرام شروع کرنے کیلئے عملی اقدامات

مراسلے انتہائی اہم قرار، اس کی فوری کمپلائنس رپورٹ بھی طلب

لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ماہرین تعلیم کے لیے ترکش لینگویج پروگرام  کے آغاز کے سلسلے میں عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ایلیمنٹری ایجوکیشن) پنجاب نے صوبے بھر کے ڈویژنل ڈائریکٹرز اور تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔مراسلے کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 6 جولائی 2026 کو جاری ہونے والی حکومتی ہدایات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے ترکش لینگویج پروگرام (KATIP) سے متعلق جاری کیے گئے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے ۔ڈی پی آئی ای ای نے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ضلعی ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ احکامات فوری طور پر اپنے ماتحت دفاتر اور متعلقہ افسران تک پہنچائیں اور ان پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ مراسلے کو \\\"انتہائی اہم\\\" قرار دیتے ہوئے اس کی فوری کمپلائنس رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ترکش لینگویج پروگرام کا مقصد سرکاری افسران اور ماہرین تعلیم کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ اور بین الاقوامی تعلیمی روابط کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں