شہری پر فائرنگ کے ملزم گرفتار نہ ہوسکے
لاہور (کرائم رپورٹر)نواں کوٹ کے علاقے میں شہری پر فائرنگ کرنے والے ملزم اڑھائی ماہ بعد بھی پولیس نہ پکڑ سکی۔
شہری محمد حنیف کیمطابق وہ گاڑی میں جارہاتھاکہ نامعلوم افراد نے گاڑی روکنے کی کوشش کی ، نہ رکنے پر فائرنگ کردی ، واقعہ کو اڑھائی ماہ ہوگئے ، ملزم نہ پکڑے جاسکے ، متاثرہ شہری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کوجلد از جلد پکڑاجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments