20اضلاع میں تعمیراتی سرگرمیاں 15ستمبر تک بند

20اضلاع میں تعمیراتی سرگرمیاں 15ستمبر تک بند

زیرِ تعمیرتمام مقامات پر حفاظتی بورڈزاور شیٹس نصب کرنا لازمی قرار دیا گیا بارشوں میں صرف حفاظتی انتظامات اور ہنگامی نوعیت کے کام جاری رکھے جائیں،حکام

لاہور (شیخ زین العابدین)مون سون بارشوں کے پیش نظر بیس اضلاع میں سیوریج، واٹر سپلائی اور متعلقہ تعمیراتی سرگرمیاں 15 ستمبر تک عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد تمام منصوبوں کا تکنیکی جائزہ لینے کے بعد ہی تعمیراتی کام دوبارہ شروع کیا جائیگا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے تمام واساز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کھدائی اور نئی ترقیاتی سرگرمیاں فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جہاں کھدائی مکمل ہو چکی ہے وہاں تمام گڑھوں کو فوری طور پر مٹی سے بھرنے کا عمل مکمل کیا جائیگا، جبکہ زیرِ تعمیر تمام مقامات پر حفاظتی بورڈزاور حفاظتی شیٹس نصب کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ سیوریج لائنوں، واٹر سپلائی پائپ لائنوں اور زیرِ زمین واٹر ٹینکس پر جاری تعمیراتی سرگرمیاں بھی 15 ستمبر تک بند رہیں گی۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران صرف حفاظتی انتظامات اور ہنگامی نوعیت کے کام جاری رکھے جائیں۔500 ارب کے پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت اس وقت بیس اضلاع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...