پتوکی بازار میں طبیعت خراب ہونے پر شہری چل بسا

پتوکی بازار میں طبیعت خراب ہونے پر شہری چل بسا

حبیب آبا د کے رہائشی 35سالہ احسان کے پیٹ میں اچانک درد اٹھا اور دم توڑ گیا

قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی بازار میں اچانک طبیعت خراب ہونے سے 35 سالہ شخص چل بسا۔ تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ کرم آباد /حبیب آباد کا رہائشی 35سالہ احسان حیدر ولد مجاہد حسین شاہ کرم آباد حبیب آباد بازار میں موجود تھا کہ اچانک اس کے پیٹ میں شدید درد اٹھا، جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...