اکبری گیٹ میں ملزم گرفتار، بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد
گتے کے ڈبوں اور لوکل ٹرانسپورٹ سے ترسیل، مقدمہ درج، مزید تفتیش شروع
لاہور(آن لائن) اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری پابندی کے باوجود پتنگ فروشی میں ملوث ملزم عباس کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچ سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کا غیر قانونی کاروبار جاری رکھے ہوئے تھا۔پولیس نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں پتنگیں قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ شہر میں پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رکھا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments