شمالی چھاؤنی :ہوائی فائرنگ سے ماموں اور کمسن بھانجی زخمی ،ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) شہرمیں ہوائی فائرنگ نہ رک سکی۔ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے چھت پر موجود ماموں اور 3 سالہ بھانجی زخمی ہو گئی۔
بتایا گیا ہے کہ 38 سالہ عرفان گھر کی چھت پر اپنی 3 سالہ بھانجی زینب کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ ملزم سبحان نے ہوائی فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ماموں بھانجی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے آصف لطیف کی مدعیت میں ملزم سبحان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments