مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی
لاہور(این این آئی)پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔
قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔ سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثرپٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments