قصور : تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

قصور : تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

دم توڑنے والے کی شناخت نہ ہوسکی، لاش ہسپتال منتقل، ڈرائیور کی تلاش

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواح میں نامعلوم تیزفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، ڈرائیور فرار ہوگیا۔تھانہ صدر قصور کے علاقہ بہادر پورہ سٹاپ کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے ایک پیدل شخص کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...