موٹروے پولیس: 30لاکھ کی نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑ لی گئی

موٹروے پولیس: 30لاکھ کی نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑ لی گئی

گاڑی کوروکا گیا، ڈرائیور ملکیت یادرآمد سے متعلق دستاویزات پیش نہ کرسکا

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایم-5 موٹروے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ ڈائی ہاٹسو میرا گاڑی پکڑ کر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی۔ترجمان کے مطابق ظاہر پیر کے قریب ہیڈ ملکانی کے مقام پر آئی ٹی ایس (انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم) نے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کرنے والی ایک مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی، جس پر موٹروے پولیس نے گاڑی کو روک کر چیکنگ کی۔

گاڑی چلانے والا کوئٹہ کا رہائشی شایان احمد ترین گاڑی کی ملکیت یا قانونی درآمد سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہ کر سکا۔ مزید تلاشی کے دوران گاڑی پر نصب نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی، جس پر گاڑی کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔موٹروے پولیس نے فوری طور پر کسٹمز حکام کو موقع پر طلب کیا۔ جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد کسٹمز حکام نے ڈائی ہاٹسو میرا کو نان کسٹم پیڈ گاڑی قرار دے دیا۔بعد ازاں موٹروے پولیس نے ڈرائیور سمیت گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس قانون کی عملداری یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...