عرس تقریبات جدید کیمروں سے مسلسل مانیٹر کرنیکا فیصلہ

عرس تقریبات جدید کیمروں سے مسلسل مانیٹر کرنیکا فیصلہ

آنے والے تمام زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی:ایس پی سٹی

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی عاطف امیر نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں داتا دربار اور اس کے گرد و نواح کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر علما کرام، عرس منتظمین، امن کمیٹی کے ارکان اور متعلقہ سرکل افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ایس پی سٹی نے دورے کے دوران داتا دربار کے تمام داخلی و خارجی راستوں، اہم مقامات اور سکیورٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا اور جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عرس کی تقریبات سے قبل تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے انتظامی اور سکیورٹی امور کو ہر لحاظ سے مکمل اور مؤثر بنایا جائے ۔ترجمان پولیس کے مطابق داتا دربار کے اطراف میں سرچ آپریشنز جاری ہیں جبکہ عرس کی تمام تقریبات جدید کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹر کی جائیں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...