لاہور : ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف ایک اور مقدمہ
لاہور (کرائم رپورٹر) ٹک ٹاکر رجب بٹ پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،مقدمہ اقدام قتل اور دھمکیوں کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
عائشہ شرافت نامی لڑکی کی جانب سے نواب ٹاؤن تھانہ میں درج کرائے گئے مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کے مشہور کیفے میں لڑائی جھگڑ ے کے دوران ملزم میر شفیع نے فائرنگ کی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا،یہ سب کچھ ملزم رجب بٹ کی ایماء پر کیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments