شیخ زاید ہسپتال میں فنانشل مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح
وفاقی سیکرٹری کا افتتاح کے بعد مختلف شعبہ جات کادورہ ، سہولیات کاجائزہ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )وفاقی سیکرٹری وزارتِ قومی صحت، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اسلم غوری نے شیخ زاید ہسپتال لاہور میں فنانشل مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں، چیئرپرسن و ڈین ڈاکٹر محمد حاطف اقبال، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، شیخ زاید ہسپتال لاہور، سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران، اور فنانس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ فنانشل مینجمنٹ سسٹم کا مقصد مالیاتی امور کو جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزید مؤثر بنانا ہے۔
افتتاح کے بعد محمد اسلم غوری نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جن میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، پیڈیاٹرک ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت یونٹ ،ڈائلیسس سینٹر اور ہسپتال فارمیسی شامل تھے ۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، اسلم غوری نے شیخ زاید ہسپتال کی جانب سے مالیاتی نظم و نسق میں جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں چیئرپرسن و ڈین نے کہا کہ شیخ زاید ہسپتال جدید طبی سہولیات، بہتر ادارہ جاتی نظم و نسق اور مؤثر انتظامی نظام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments