لیسکو کے مختلف سرکلز اور ڈویژنز میں عملے کے لئے سیفٹی سیمینارز
لاہور(اے پی پی)لیسکو نے قصور سرکل کے رورل، سٹی اور کوٹ رادھا کشن ڈویژنز میں عملے کے لئے سیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا پیغام فیلڈ سٹاف تک پہنچایا اور اس بات پر زور دیا کہ بجلی کی تنصیبات پر کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا ہدف زیرو ایکسیڈنٹ ورک پلیس کا قیام ہے جس کے لیے مضبوط سیفٹی کلچر کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments