مشرق وسطیٰ میں جنگی جارحیت خطے کیلئے خطرہ : جمعیت اہلحدیث
سعودی عرب اسلامی دنیا کا مرکز اور حرمین شریفین کا امین ہے :صدر ہشام الٰہی ظہیر
لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو دونوں برادر اسلامی ممالک کے مضبوط، دیرینہ اور سٹریٹجک تعلقات کا مظہر ہے ۔صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی جارحیت، کشیدگی اور بدامنی پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔
عالمی طاقتیں مزید تصادم کے بجائے مذاکرات، سفارت کاری اور انصاف پر مبنی پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سعودی عرب اسلامی دنیا کا مرکز اور حرمین شریفین کا امین ہے ، اس لیے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے ۔جمعیت اہلحدیث پاکستان واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ، دفاع اور حرمت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ حرمین شریفین کی عزت و ناموس پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ ہے ، جس پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments