وزیر ہاؤسنگ کا حلقے کا دورہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وزیر ہاؤسنگ کا حلقے کا دورہ  ترقیاتی کاموں کا جائزہ

لاہور(اے پی پی)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقے کا دورہ کیا، صوبائی وزیر نے حلقے میں سڑکوں، سیوریج اور نکاسی آب کے منصوبوں کی تکمیل پر ان کا جائزہ لیا جہاں شہریوں نے اظہار تشکر کیا۔

بلال یاسین نے عوام سے خطاب میں کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ، پنجاب کے ہر حلقے کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری ہے۔ ہم عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، ترقیاتی کاموں میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے ۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو جدید اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...