بارشیں : سبزیاں 115 روپے کلو تک مہنگی فروخت
ٹماٹر درجہ اول 400، پیاز 140، سبز مرچ 150، شملہ مرچ 400، ٹینڈے 160، لہسن 450،ادرک 450، پھول گوبھی 130روپے کلو دستیاب
لاہور (کامرس رپورٹر سے) مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ انتہائی سطح پر دیکھے جا رہے ہیں۔ ملکی ٹماٹر کے سرکاری نرخ میں 15 روپے کمی سے 285 روپے فی کلو مقرر ہوا لیکن عام مارکیٹ فرق نہ پڑا،مارکیٹ میں درجہ اول مقامی ٹماٹر 350 سے 400 روپے کلو فروخت ہو رہا، ایرانی ٹماٹر کا سرکاری نرخ 210 روپے کلو مقرر کیا گیا ،مارکیٹ میں ایرانی ٹماٹر 250 روپے کلو فروخت ہو رہا،پیاز کا سرکاری نرخ آٹھ روپے اضافے سے 100روپے فی کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 120 سے 140 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،مکس درجہِ دوم پیاز 100 روپے کلو ہے ،آلو کا سرکاری نرخ 35 روپے کلو برقرار ہے لیکن مارکیٹ میں مکس آلو 50 روپے کلو اور درجہ اول 60 روپے کلو فروخت ہو رہا، سبز مرچ سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 110 جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فروخت ہو رہی، شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 320 جبکہ مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہی، ٹینڈے کا سرکاری نرخ 140 جبکہ 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے، لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 250 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے کلو ہے، ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ 350 روپے کلو مقرر لیکن مارکیٹ میں ادرک نرخ 450 روپے کلو تک ہے، پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 110 روپے جبکہ مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو تک ہے، بھنڈی کا سرکاری نرخ180 روپے کلو ہے، مارکیٹ میں بھنڈی 200 سے 220 روپے کلو ہے، گھیا کدو سرکاری نرخ 180 جبکہ مارکیٹ میں روپے 200 کلو تک فروخت ہو رہے ،کریلا 100 اور پالک 60 روپے کلو ہے۔شہریوں کاکہناہے کہ کسی نہ کسی بہانے مہنگائی کردی جاتی ہے ، سبزیاں بھی ہماری پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں ،حکام کو نوٹس لیناچاہئے ،عوام کو مافیا کے سپرد نہیں کرناچاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments