داماد مبینہ زہر خورانی سے ہلاک سسرالیوں پر تشدد،زہر دینے کا الزام
تلونڈی(نامہ نگار)محلہ کھٹیکاں والا میں گھریلو جھگڑے کے بعد رکشہ ڈرائیور مقبول کی مبینہ زہر خورانی سے ہلاکت ،اہلخانہ نے سسرالیوں پر تشد اور پانی میں زہر ملا کر پلانے کا الزام عائد کیا ہے۔
مقدمہ کے مطابق مقبول کا بیوی سے معمولی جھگڑا ہوا، جس پر اس نے بھائیوں کو فون کر دیا۔ مدعی مقصود کے مطابق سسرالی افراد عدیل، مسعود، نورین بی بی مقبول کے گھر پہنچے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ دورانِ تشدد مقبول نے پانی مانگا تو اس سالوں نے پانی میں زہر ملا کر پلا دیا۔حالت ناز ک ہونے پر مقبول کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں سے لاہور جنرل ہسپتال ریفر کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ایس ایچ او سٹی صابر کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور پولیس تفتیش مکمل ہونے پر واضح ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments