دیامر بھاشا ڈیم کیلئے ضلعی انتظامیہ کو 97 کروڑ 25 لاکھ جاری

دیامر بھاشا ڈیم کیلئے ضلعی انتظامیہ  کو 97 کروڑ 25 لاکھ جاری

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں ترقیاتی سکیموں کیلئے واپڈا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو 97 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ۔۔۔

ترقیاتی سکیموں کا مقصد پراجیکٹ ایریا میں معاشی و معاشرتی ترقی اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہے ، پراجیکٹ ایریا میں مقامی لوگوں کی بہتری کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت مجموعی طور پر 78 ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،اعتماد سازی کے جاری اقدامات کے سلسلے میں واپڈا نے دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ ایریا میں اہم ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے لیے 97 کروڑ 25 لاکھ روپے جاری کر دیے ۔ فنڈز کے اجرا کی تقریب کمشنر دیامر استور ڈویژن کے دفتر میں منعقد ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...