حکومت کاٹیپا کو سڑکوں کے لیولز کاجائزہ لینے کی ہدایت

حکومت کاٹیپا کو سڑکوں کے  لیولز کاجائزہ لینے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور کی سڑکوں کو ایک معیار اور ایک لیول پر لانے کا معاملہ فائلوں سے آگے نہ بڑھ سکا۔

حکومت پنجاب نے محکمہ ہاؤسنگ کے ذریعے ٹیپا کو لاہور بھر میں روڈ لیولز، گرین بیلٹس اور بلڈنگ پلنتھ لیولز کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ٹیپا نے شہر کے مختلف علاقوں کا سروے کیا اور سڑکوں کے غیر یکساں لیول سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ان کے حل کے لیے سفارشات بھی مرتب کیں۔لاہور میں مختلف اداروں کی جانب سے الگ الگ معیار کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں کے باعث کہیں سڑک بلند تو کہیں گلیاں اور سروس لین نشیبی سطح پر ہیں۔روڈ لیول میں یہ فرق بارش کے دوران مزید نمایاں ہوجاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...