حبس بے جا میں رکھے شہری کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز نے اپنے پہلے اہم فیصلے میں حبسِ بے جا میں رکھے گئے شہری کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت تیرہ اگست تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز نے شہری کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments