50لاکھ کاچیک ڈس آنر ، تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب
آپ کے کلائنٹ نے مذاق بنالیا ،4دفعہ ضمانت لی اور خارج کرائی :عدالت
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں 50 لاکھ کے چیک ڈس آنر کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے تفتیشی افسر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے ملزم سکندر حیات کی درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ محمد اصغر سے شیخوپورہ میں جائیداد کی خریداری کا سودا ہوا ،تاہم محمد اصغر نے گارنٹی چیک کا مقدمہ درج کرادیا، عدالت درخواست ضمانت منظور کرے ،دوران سماعت جسٹس غلام سرور نہنگ نے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کے کلائنٹ نے سسٹم کا مذاق بنایا ہوا ہے ، چار دفعہ ضمانت لی اور عدم پیروی پرخارج کرائی ،آپ اس صورت حال میں ایک لمحے کے ریلیف کے حقدار نہیں، درخواست گزار نے بتایا کہ ادائیگی کردی ہے ، دستاویزات لانے کی مہلت دی جائے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments