ہر بچے کی ہیلتھ سکریننگ پر بروقت کام کرنا چاہیے :وزیر تعلیم
لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انکلوسو ایجوکیشن کا موضوع موجودہ دور میں نہایت اہمیت اختیار کر چکا ہے ۔
انکلوسویٹی کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر قابو پانے کیلئے ارلی آئیدینٹیٹی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہمت کارڈ سپیشل افراد کا ہاتھ پکڑ کر انہیں سیڑھی پر چلانے کا نام ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں منعقدہ سیمینار اور پینل ڈسکشن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لاہور فار آل کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے گفتگو کرتے انہوں نے سپیشل بچوں سمیت ہر بچے کی ہیلتھ سکریننگ پر بھی بروقت کام کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments