یوم آزادی بارے پی آئی ڈی میں تقریب، صحافیوں کی شرکت

یوم آزادی بارے پی آئی ڈی میں تقریب، صحافیوں کی شرکت

لاہور (اے پی پی)پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ممتاز صحافیوں، سینئر میڈیا نمائندگان اور صحافتی برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی سلمان غنی سمیت میڈیا برادری کے دیگر سینئر نمائندگان شریک ہوئے ۔ شرکاء نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کے یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان کی آزادی کی جدوجہد میں بانیانِ پاکستان اور تحریکِ آزادی کے رہنمائوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی ترقی، جمہوری استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے صحافتی برادری اپنا مثبت اور موثر کردار جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...