مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں نئی تاریخ رقم کرے گا:ارشد ملک

مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں نئی تاریخ رقم کرے گا:ارشد ملک

ملک کی باگ ڈورمحفوظ ہاتھوں میں ، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا:رکن پنجاب اسمبلی

ساہیوال (خبرنگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک نے کہاہے کہ سعودی عرب ،ترکیہ اورپاکستان کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور دنیا کے ا سلامی ممالک کو دفاعی تحفظ حاصل ہوگا ۔ ایک ملاقات میں انہوں نے کہاکہ اس تاریخی معاہدے پر وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل جنر ل سید عاصم منیر کی کوششیں قابل تعریف اور قابل ستائش ہیں، پوری پاکستانی قوم کو اس تاریخی معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف محب وطن ،نڈر او رعوامی لیڈر ہیں جن کے ایک اشارے پر پوری قوم مرمٹنے کو تیا رہے ۔ پاکستان کی باگ ڈور اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ کوئی دشمن ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...