ننکانہ:شذرہ منصب نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
موسمیاتی تبدیلیوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے :وزیر مملکت
ننکانہ صاحب (خبر نگار) وزیر اعظم شہباز شریف کے ’’اپ سکیلنگ آف گرین پاکستان پروگرام‘‘ کے تحت ننکانہ صاحب میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، مہم کے دوران ضلع بھر میں 50 ہزار سے زائد نئے پودے لگائے جائیں گے ۔ موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب نے ڈپٹی کمشنر رعنا حمید، چیف کنزرویٹر فاریسٹ محمد نواز سندھیلہ اور دیگر افسروں کے ہمراہ قباء فیملی پارک میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
جبکہ ڈپٹی کنزرویٹر آفیسر لاہور ڈویژن محمد ماجد، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر افتخار حسین جنجوعہ اور فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر ننکانہ صاحب ملک محمد اشرف سمیت دیگر افسر اور اہلکار بھی موجود تھے ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات کو کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی مکمل حفاظت کرنے کی اشد ضرورت ہے ، چیف کنزرویٹر فاریسٹ محمد نواز سندھیلہ نے بتایا کہ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کے دوران ضلعے بھر میں پچاس ہزار سے زائد نئے پودے لگائے جائیں گے جن کی حفاظت اور مکمل نشوونما کے لئے محکمہ جنگلات کی طرف سے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments