ڈمپر کی ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور زخمی

 ڈمپر کی ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ تھانے کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔حادثے کے بعد مٹی سے بھری ٹرالی سڑک پر الٹ گئی، جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور نے غلط سمت سے اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ مٹی سڑک پر بکھرنے سے فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، تاہم ٹریفک پولیس نے ڈمپر کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ اچھرہ منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...