ویزا فراڈ، تفتیشی ریکارڈ سمیت طلب

ویزا فراڈ، تفتیشی ریکارڈ سمیت طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے 80 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں ملزم ڈاکٹر ایاز حسین کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے گجرات کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس کے حقائق جاننے کے لیے تفتیشی افسر کو سننا ضروری ہے۔  جبکہ مقدمے کے حقائق سمجھ سے بالاتر ہیں۔درخواست گزار کے خلاف بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...