فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں ہیلدی ڈائٹ ریسورس سنٹر قائم
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں ہیلدی ڈائٹ ریسورس سنٹر قائم کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی راجہ منصور کا کہنا ہے کہ ہیلدی ڈائٹ ریسورس سنٹر کے ذریعے محفوظ خوراک اور صحت مند غذا سے متعلق تربیت و آگاہی کو فروغ دیا جائے گا،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گین کے اشتراک سے غذائیت اور جدید فوڈ سیفٹی ماڈل کے لیے پلیٹ فارم قائم کیا گیا، سنٹر میں فوڈ سیفٹی، غذائیت اور صحت مند غذا سے متعلق مختلف تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments