مفت کینسرعلاج: 3 ہسپتالوں کو کریو ایبلیشن مشینیں فراہم
ہسپتالوں میں مریضوں کی شارٹ لسٹنگ مکمل، چندروز میں علاج شروع
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ابتک کینسر کے مریضوں کا اربوں روپے کا مفت علاج کیا جا چکا ہے ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب بھر میں کینسر کے مفت جدیدعلاج تک رسائی میں توسیع کیلئے مسلسل کوشاں ہے ۔ اس سلسلے میں کریو ایبلیشن مشینوں کی فراہمی بارے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کو 3 کریو ایبلیشن مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ نشتر ہسپتال ملتان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ایک مشین بھجوا دی گئی ہے جبکہ مزید دومشینیں کل تک نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور پہنچا دی جائینگی۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ہسپتالوں نے مریضوں کی شارٹ لسٹنگ اور انتخاب کیلئے ابتدائی کارروائی مکمل کر لی ہے ۔ آئندہ چند روز میں کینسر کے مریضوں کا علاج شروع ہوجائے گا۔اس حوالے سے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ کریو ایبلیشن مشینوں کی فراہمی سے کینسر کے علاج کی سہولت لاہور سے باہر بھی وسیع ہو جائیگی ،مریضوں کوع بروقت مؤثر علاج تک زیادہ رسائی ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments